آبی وسائل کانفرنس کل سے شروع ہوگی


اسلام آباد: پانی کی قلت اور وسائل کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کل سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں دو بجے شروع ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کا افتتاح صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کریں گے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سیشن کی صدارت کریں گے۔ یہ پرپروگرام کل پانچ سیشنز پر مشتمل ہے۔

کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی آبی ماہرین مدعو ہیں جو خصوصی طور پر پانی کے وسائل میں اضافے سے متعلق اپنی تحقیقی خدمات بیان کریں گے اور کم مدت میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق رائے دیں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تین بجے چیف جسٹس آف پاکستان سیشن سے خطاب کریں گے جس کے بعد چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل ملک میں موجودہ پانی کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے ملک اس وقت پانی کمی کا شکار ہے جبکہ یہ اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ 20 سے 25 سالوں میں پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں