قدیم ترین کہکشاں کا جھرمٹ دریافت


روم/واشنگٹن: اٹلی اور امریکہ کے ماہر فلکیات نے کائنات کا قدیم ترین کہکشاں کا جھرمٹ دریافت کرلیا ہے۔ یہ جھرمٹ  کائنات کے ابتدائی مراحل میں وجود میں آیا تھا۔

جرنل آف فلکیات اور ایسٹرو فزکس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ‘ہائی پرون’ کے نام سے یہ کہکشاں کا جھرمٹ اپنے وقت اور قد کا سب سے بڑا جھرمٹ ہے۔ جس کی عمر تقریبا 11.5 ارب سال بتائی جارہی ہے جبکہ اس کا قد سورج سے کھربوں گنا زیادہ ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا ڈھانچہ بہت پیچیدہ ہے اور اس کے سات موام میں مضلف کہکشاں ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم  کے رکن برائن نے بتایا کہ  ہائی پرون میں منحل کی مقدار زیادہ متوازن ہے جبکہ کہکشاں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرون کے قد اور عمر کے حساب سے یہ جھرمٹ مزید بڑھے گا جبکہ ہماری اپنی کہکشاں ملکی وے بھی ایسے ہی جھڑمٹ کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں