اورنج از دی نیو بلیک‘ کا اگلہ سیزن آخری ہو گا’


واشگٹن: نیٹ فلیکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اورنج از دی نیو بلیک‘ کا آئندہ سال آنے والا ساتواں سیزن ہی اس کا آخری سیزن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کاسٹ اراکین نے نجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ویڈیو شائع کی ہے۔ جس میں انہوں نے خود اس سیزن کے اختتام کے بارے میں اعلان بھی کیا ہے۔

اس ویڈیو میں اداکاروں نے ان کی حمایت کرنے پر اور مختلف کرداروں کے طور پران کے کام کو بھرپور سراہنے کے لیے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خواتین کی جیل میں قائم مزاحیہ ڈرامہ کو مکمل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

اداکارہ کیٹ مولگل نے کہا کہ وہ اس سیزن کے اختتام کے بعد ان یاد گار دنوں کو لے کر ہمیشہ اس وقت کو یاد کریں گی۔

ڈرامہ ’اورنج از نیو بلیک‘ پائیر کارمین کے وفاقی جیل میں گزارے گئے وقت پر مبنی ہے۔

اس ڈرامے کو شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ مقبول ترین ہونے کے باعث دو مرتبہ ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا جبکہ اس کے کردار ازو ایڈوبا نے دو مرتبہ ٹرافی بھی جیتی ہے.

جب اسٹریمننگ سروس نے حقیقی پروگرامننگ کا باقاعدہ آغاز کیا تو یہ سیریز نیٹ فلیکس کے لیے ابتدائی ہٹ ثابت ہوا۔

آخری سیزن کے 2019 میں ریلیز ہونے کی حتمی تاریخ کا تاہم ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا.


متعلقہ خبریں