ہر قسم کی مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا، عارف علوی


رسالپور: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایوں سمیت عالمی برادری سے برابری کے سطح پر تعلقات چاہتا ہے مگر ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عارف علوی

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے کامیاب کیڈٹس میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔۔ جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا۔

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 140 جی ڈی (پی)، 86 انجنیئرنگ، 96 ایئر ڈیفینس اور 21 ایڈمن کورس کے کیڈٹس شریک ہوئے جبکہ مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں