بریک تھرو پرائز 2019 جیتنے والوں کے نام جاری


سان فرانسسکو: بریک تھرو پرائز فاؤنڈیشن نے اس سال سائنس کا بریک تھرو پرائز ملنے والے سائنس دانوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ اس سال نو سائنسدانوں کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔

طبیعات، حیاتیات اور ریاضی کے شعبوں میں بہتر کارکردگی کی بنا پربریک تھرو پرائز فاؤنڈیشن ان سائنسدانوں کو 30 لاکھ فی کس کا انعام دیا جائے گا۔

طبیعات کے شعبے میں چالز کینٹ اور یوگین میلے کو قوانٹم فزکس کی ساخت پر کام کرنے کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا جا رہا ہےجبکہ وینسنٹ لافرج کو ریاضی کے شعبے میں کام کرنے پر نامزد کیا گیا۔

اسی طرح ان میں سے پانچ حیاتیات سائنسدانوں کو انسانی امراض کے علاج پر تحقیق کی بنیاد پر نامزد کیا گیا۔ سائنس دان فرینک بنئے اور ایڈرین کرینت نے دماغی امراض کے شکار بچوں کے لیے طریقہ علاج تیار کیا جبکہ اینجلیکا ایمن نے انسانی کروموسومز کی تعداد کے مضراثرات پر تفصیلی تحقیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں