آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شہزاد ارباب


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب  نے کہا کہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹرننگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانے کی بہت کوشش کی لیکن اب اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہزیب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض لینے کے لیے سخت شرائط کا سامنا ہوگا لیکن معاشی اصلاحات کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ملک میں استحکام لانے کا ایک ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی پارٹی حکومت سنبھالتی ہے تو مسائل کا سامنا ہوتا ہی ہے، اسی طرح پنجاب اور خیبپختونخوا کی حکومتوں کو بھی ابتدائی چیلنجز کا سامنا ہے جو وقت کے ساتھ کم ہو جائیں گے تاہم ابتدا میں ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی چیئرمین نیب سے ملاقات کی مناسبت سے بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان اب چیئرمین نیب کے عہدے سے بہت زیادہ ہیں، انہیں اس بات کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں لیکن احتساب کا عمل سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ نیب کے فیصلوں پر اس وقت سوال اٹھتے ہیں۔

پروگرام کے آخری حصے میں سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چاہے کسی سیاست دان کے بارے میں یا عام آدمی کے بارے میں ہو، اگر قانونی طریقے سے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا فیصلہ ہوتا ہے تو مناسب ہے۔


متعلقہ خبریں