ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن پرپابندی

فوٹو: فائل


لاہور: ہائی کورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن پرپابندی عائد کردی ہے۔

عدالت نے حکم دے دیا ہے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس کےبغیر نہ تو گاڑی رجسٹر ہوگی نہ ہی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن ہوسکے گی جبکہ لائسنس بھی باقاعدہ ٹریننگ کےبعد جاری ہوگا۔

جسٹس علی اکبرعلی قریشی نے حادثات کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران استفسارکیا کہ بغیرلائسنس گاڑی چلانے کی اجازت کون دیتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،عدالت نے ہدایت کہ لائسنس بھی باقاعدہ ٹریننگ کےبعد جاری ہوگا۔

اس باے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم انتہائی اچھا قدم ہے اور یقیناً اس سے حادثات میں کمی واقعہ ہوگی۔

نابالغ بچوں کے ڈرائیونگ کرنے پر والدین کے خلاف کارروائی کرنےکا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ پہلے سے سنا چکا ہے۔

اس  سے قبل ہیلمٹ پہننے،بائیکس پرشیشے لگانے کو لازمی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد یہ لاہورہائی کورٹ کا ایک اور اہم فیصلہ ہے۔


متعلقہ خبریں