وزیراعظم 22 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے


اسلام آباد: وزیراعظم 22 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا اور وزیراعظم عمران خان عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے جبکہ سعودی عرب سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے معاہدے کرے گا۔


متعلقہ خبریں