افغان انتخابات، پاک افغان بارڈر دو روز کیلئے بند


چمن: افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے باعث پاک افغان طورخم اور چمن بارڈر آج سے دو روز کے لئے بند کردی گئی ہے جس کے باعث ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

افغان حکام کے مطابق پاک افغان باب دوستی گیٹ جمعہ اور ہفتے کو بند رہے گا تاہم باب دوستی سے انسانی مشکلات کی خاطر دو طرفہ پیدل آمدورفت بحال رہے گی۔

حکام نے بتایا کہ ہفتے کو افغانستان میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہے جن کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق پرامن افغان انتخابات کے دوران باب دوستی کی بندش کا فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ دو روز قبل پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان رابطہ ہوا، باب دوستی پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی پاک افغان بارڈر باب دوستی کو آمدورفت کےلئے کھولا گیا تھا۔

سرحد پر کشیدگی کے باعث باب دوستی تین روز بند رہا تھا۔


متعلقہ خبریں