بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعرات کے روز موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا کا دباؤ معمول کے مطابق رہے گا اور دن میں کم سے کم درجہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ غروب آفتاب کے بعد سردی میں اضافہ ممکن ہے۔

پنجاب میں ضلع رحیم یارخان گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 35 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 31، 30، 32 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان،ہنگو اور کرک گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں جھل مگسی گرم ترین مقام رہے گا جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سبی، کوئٹہ اور نوشکی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 42، 25 اور 40 رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، سکھر 37 اور حیدر آباد کا 38 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں