کرکٹ میں میچ فکسنگ: ’زیادہ تر بکیز بھارتی ہیں‘

کرکٹ میچ فکسنگ میں بھارتی بکیز کی اکثریت | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ میں سٹے بازی کرنے والے اکثر بکیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

انٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے جنرل منیجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کے دوران ماضی کے مایہ ناز بلے باز جے سوریا پرقوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے تاہم کھلاڑی نے تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا ہے۔

حال ہی میں اے سی یو نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی مختصر اوورز کی سیریز سے متعلق انکشاف کیا تھا کھلاڑیوں کے بکیوں کے ساتھ روابط تھے۔

الیکس مارشل کے مطابق اس سیریز میں مقامی اور بھارتی بکی شامل تھے لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں زیادہ تعداد بھارتی بکیوں کی ہے۔

سری لنکن اور انگلش کھلاڑیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اے سی یو کے جنرل منیجر نے انہیں بکیوں کی تصاویر دکھائیں اور نام بھی بتائے جن کو اکثر کھلاڑی جانتے تھے۔

ایلکس مارشل نے بتایا کہ ہم اس وقت 12 سے 20 بکیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن کھلاڑیوں کو صرف 6 لوگوں کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

اے سی یو کے جنرل منیجر نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو جو تصاویر دکھائی گئیں وہ تمام مرد تھے لیکن کچھ خواتین بکی بھی اس گھناؤنے کام میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں