پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 448 پوائنٹس کا اضافہ

750 پوائنٹس کی کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج دن بھر اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہوئے 448 پوائنٹس اضافے کے بعد 38430  پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر یہ رجحان مثبت رہا۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ اس مرحلہ پر انڈیکس میں 150 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

ایک مرحلے پر مارکیٹ 103  پوائنٹس کمی کے ساتھ 37879 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز بازار حصص میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا  اور انڈیکس 37982 پوانٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جمعرات  کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180  سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کچھ وقت کے بعد انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 200 سے زائد پوانٹس کی کمی کا شکار ہوا۔

ایک موقع پر مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوا لیکن یہ بھِی لمحاتی ثابت ہوا اورمارکیٹ ایک مرتبہ پھر دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔

دس بجے کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی د یکھی گئی اورمارکیٹ 38000 کے نفسیاتی سطح سے اوپر بھی گئی۔


متعلقہ خبریں