انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چار پیسے کا اضافہ

غیر ملکی قرض

کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں چار پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چار پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 70 پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روزانٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر 133.74 روپے رہی تھی۔

بدھ کے روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کےدوران ڈالر کی  قیمت میں مزید 10 پیسے کمی آئی تھِی۔  فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 133.85 روپے پر ہوا تاہم بعد میں روپے کی قدر میں دس پیسے کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی کمی آئی اور ڈالر 134 روپے پر فروخت ہوا۔

منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی آئی تھی۔

پیر کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 131 روپے 93 پیسے تھی لیکن بعد میں 47 پیسے اضانے کے بعد قیمت 133.40 روپے ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں