عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ


سنگاپور: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم  امریکہ کی زیادہ خام تیل کی انونٹریز، سعودی صحافی کے قتل پرپیدا ہونے والے خدشات اور چین امریکہ تجارتی جنگ کے باعث  تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا امکان ہے۔

اسی طرح  یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کروڈ کی اکتوبر کے لیے ڈیلیوری کی قیمت  27 سنٹ اضافے کے ساتھ 68 بیرل فی ڈالر ہوگیا۔ فرنٹ منتھ لندن برنٹ کی دسمبر کے لیے ڈیلیوری کی قیمت میں 34 سنٹ کا اضافہ ہوا اور قیمت 79.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ہفتہ کے لیے برنٹ کی قیمت 1.1 فیصد کم ہے اور یو ایس کروڈ کی قیمت 3.5 فیصد کم ہے۔

گزشتہ ہفتہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں 6.5 ملین بیرل کا اضافہ ہوا مسلسل چوتھا ہفتہ وار اضافہ ہے جبکہ مذکورہ اضافہ تجزیہ نگاروں کی جانب سے لگائے گئے اندازوں سے تین گنا زیادہ اضافہ ہے۔


متعلقہ خبریں