تھائی لینڈ:دیوار پر لکھنے کے الزام میں دو سیاح گرفتار

دیوار پر لکھنے کے الزام میں دو سیاح گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: تھائی لینڈ میں دو سیاحوں کو دیوار پر اسپرے پینٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں دس برس قید سنائی جاسکتی ہے۔

رائٹرز نے مقامی پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک برطانوی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہیں جنھیں جمعرات کے روز چنگ مائی گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی فورلونگ لی اور کینیڈین برٹنی سچیندرکی عمریں 23 سال ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان پرانے شہر کے مین گیٹ کی سرخ دیوار پر اسپرے پینٹگ کرتے پائے گئے ہیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

مقامی پولیس کے میجر نے رائٹرز کو بتایا کہ دوسرے ملک سے سیاحت پر آنے والوں کو اسپرے پینٹنگ نہیں کرنی چاہیے۔

پولیس افسر کے مطابق اس بات کے شواہد بھی ملے ہیں کہ دونوں سیاح نشے میں تھے۔ رائٹر کو ملنے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوار پر’سکیوسر لی‘ کا لفظ لکھا ہوا ہے۔

گرفتار سیاحوں کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں دس سال سے زائد جیل کی سزا یا 30656 امریکی ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ملزمان کو ایک وقت میں دونوں سزائیں بھی سنائی جاسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں