پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف تحریک التوا جمع


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے مجوزہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک التواء کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بارے میں کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔

مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اس قسم کے قدم اٹھا رہی ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے پہلے سے ہی ریگولیٹری اتھارٹیز موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ حکومت تنقید سے بچنے کے لیے میڈیا کی آزادی سلب اور سنسرشپ لاگو کرنا چاہتی ہے لہٰذا اس اہم معاملے کو فوری ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التواء پر مسلم لیگ ن کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں