پی ایچ اے لاہور کا ’گرین اینڈ کلین پاکستان آگاہی مہم‘ کا آغاز


لاہور: پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) لاہور نے گورنمنٹ اسکولوں میں گرین اینڈ کلین پاکستان آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی دھرتی ماں کو سرسبز و شاداب بنا کر رہیں گے۔ اور ہم پرامید ہیں کہ اس مہم میں اسکولز اور طلبا  اہم کردار ادا کریں گے۔

چیئرمین سید یاسر گیلانی کے ہمراہ اس موقع پر موجود ڈائریکٹر پی ایچ اے فرحت عباس اور گورنمنٹ اسکول کے اساتذہ نے بھی پودے لگائے۔

ہم نیوز کے مطابق گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے گورنمنٹ اسکول شاھدرہ میں خود بھی پودے لگائے۔

مہم کے دوران اسکولز طلباء کو گرین اینڈ کلین مہم کے سلسلے میں آگاہی بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ درخت ہمارے ماحول اور فضا کو متبادل رکھنے میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی اسکول میں بچوں کے ساتھ مل کر کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کیا تھا۔

مہم کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے تقریب کے شرکا کو گلوبل وارمنگ کے بارے میں آسان الفاظ میں سمجھاتے ہوئے بتایا تھا کہ گلوبل وارمنگ پاکستان کے لیے بڑا چیلنج ہے اور گرین اینڈ کلین پاکستان ہی گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں