حکومت برآمدات میں اضافے کے اقدامات کے لیے تیار ہے، زاہد کھوکھر

حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے ہرقسم کے اقدامات کے لیے تیار ہے، زاہد کھوکھر|humnews.pk

اسلام آباد: ممبر کسٹمز زاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھانے کے لیے ہرقسم کے اقدامات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے زرمبادلہ کے حصول کے لیے برآمدات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملکہ معیشت کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ درآمدی دھاگے پر ریگولیٹری ڈیوٹی دس سے کم کرکے پانچ فیصد کردی گئی ہے جبکہ برآمدات کے لیے ڈی ٹی آرای سمیت دیگر  تین اسکیموں کی مد میں سالانہ سو ارب روپے کا ریونیو خسارہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہنا تھا کہ برآمد کنند گان کے لیے ڈیوٹی اینڈ ٹیکس کی اسکیم میرے دل کے قریب ہے۔

ممبر کسٹمز نے بتایا کہ روئی کی درآمد پر تین فیصد ڈیوٹی مقامی کاشت کاروں کو سپورٹ کے لیے ہے تاکہ انہیں ریلیف حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جس سے معاشی استحکام آسکے۔


متعلقہ خبریں