سعودی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات


اسلام آباد: سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا، ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر نے میری ٹائم سیکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی کو سعودی عرب ک وزیرخارجہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ خادم الحرمین الشرقین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں