سی اے اے ملازمین کا ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ


اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ملازمین نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم کردہ پی ایم اینڈ سی جے فنڈ میں 14.685 ملین روپے جمع کرادیے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق گریڈ ایس جی ون سے ایس جی الیون کے ملازمین نے اپنی ایک روز کی تنخواہ جبکہ ای جی ون سے ای جی ٹین کے ملازمین نے اپنی دو دن کی تنخواہ اس عظیم مقصد کے لیے پی ایم  سی جے فنڈ میں عطیہ کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے قائم کردہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ، گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کی جانب سے ایک سال کی تنخواہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 32 لاکھ، جبکہ ذولفی بخاری کی جانب سے بھی اپنی تنخواہ بطور ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر، ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان سامنے آچکا ہے۔


متعلقہ خبریں