پاک فوج نے کیمبرین پٹرول میں سونے کا تمغہ جیت لیا


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاک آرمی نے برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد کیمبرین پٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم کا تعلق ناردن لائٹ انفینٹری کی بٹالین سے تھا جو گلگت بلتستان کے بہادر سپاہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کے اس مشکل ترین کھیل میں لگاتار چوتھی مرتبہ کامیاب ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں