وزیر صحت کا پولی کلینک اسپتال کا اچانک دورہ


اسلام آباد: وفاقی وزیرعامر کیانی نے کہا ہے کہ مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ عوام کا بنیادی حق ہے۔

یہ بات انہوں نے پولی کلینک اسپتال میں کیے گئے اپنے اچانک دورے پر کہی۔ وزیر صحت نے اسپتال میں تمام سہولتوں کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے۔

عامر کیانی نے اس موقع پراعلان کیا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صحت کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے بہت جلد بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ دواؤں کی عدم دستیابی کی شکایات آرہی تھیں جس کے باعث اسپتال کا اچانک دورہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو دواؤں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ مریضوں کو دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں