اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد: اسلام آباد، گلگت اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ گلگت میں عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل، ضلع شیخو پورہ کی تحصیل صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں، میانوالی، اوکاڑہ، عارف والا، ننکانہ صاحب اور گردونواح اورگوجرہ  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ چین میں 120 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

2005 میں اکتوبر کے ماہ میں کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کو تاریخ کے بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پرا تھا جس کے ثمرات آج تک دیکھائی دیتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پیشتر علاقے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے جو آج تک پوری طرح تعمیر نہیں ہوسکے جبکہ اس خوفناک زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں