حکومت نےعوام پرمہنگائی کا بم گرایا،مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا۔

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کے گیس کو مزید مہنگا کرنے سے صنعتی ، کاروباری اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے حالانکہ حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 دن سے عوام خارجی، داخلی، معاشی، سیاسی و انتظامی تباہی اور بربادی کے سونامی کی زد میں ہیں۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ ڈاکو ڈاکو کا شور مچانے والی حکومت عوام کے گھروں میں ڈاکا ڈال رہی ہے، حکومتی پالیسیوں نے کسان، محنت کش اور مزدور کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔


متعلقہ خبریں