پاکستان میں 8 لاکھ سے زائد نامناسب ویب سائٹس بلاک

blocked-websites

حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر 219 ویب سائٹس بلاک کردیں


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں نا زیبا اور غیر اخلاقی مواد پر مشتمل آٹھ لاکھ سے زائد سماجی رابطوں کے پیجز اور ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی سائٹس اور پیجز پر غیراخلاقی، گستاخانہ، فوج اور عدلیہ مخالف مواد موجود تھا۔ یہ مواد فیس بک، ٹوئیٹر، یو ٹیوب اور ڈیلی موشن سمیت دیگر سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے دو سالوں میں نازیبا مواد رکھنے والی 769,870 ویب سائٹس اور پیجز بلاک کئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ 5064 ریاست مخالف مواد رکھنے والے جبکہ 4528 عدلیہ مخالف ویب سائٹس اور پیجز کو بلاک کیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق فیس بک پر موجود 3086 عدلیہ مخالف پیجز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ان ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 2016 میں پی ٹی اے کو حکم دیا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو خراب کرنے والی غیراخلاقی اور ‘پورن’ ویب سائٹس پر پابندی کے لیے اقدامات اٹھانے جائیں۔

اسی طرح 2017 کے اوائل میں فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع ہونے کے بعد ایسی ویب سائٹس کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں