فیصل قریشی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا


کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی کی فلمی دنیا میں قدم  رکھنے کی خبر سامنے آ گئی ہے جو ان کے مداحواں کے لیے ایک خوشی کی خبر تصور کی جا رہی ہے۔

معروف فلم سازسہیل جاوید کی فلم ‘سوری’ کی کاسٹ منظرعام پر آ گئی ہے جس کے مطابق زاہد احمد، سونیہ حسین، آمنہ شیخ اور فیصل قریشی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فیصل قریشی کے مداحوں کے لیے یہ بات کسی خوشخبری سے کم نہیں کہ چھوٹے پردے پر شاندار پرفارمنس کے بعد اب ان کے پسندیدہ اداکار  بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فیصل قریشی نے محض 18 برس کی عمر میں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کیے تھے تاہم عوام میں ان کو اصل پذیرائی اس وقت ملی جب وہ چھوٹی اسکرین پر نمودار ہوئے اور ڈراموں میں بےشمار قسم کے کردار نبھائے جن میں مزاحیہ اور سنجیدہ کام شامل تھے۔

ٹی وی ڈراموں کے ناظرین نے انھیں ہاتھوں ہاتھ لیا اور وہ دو مرتبہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں ‘بہترین اداکار’ قرار پائے۔


متعلقہ خبریں