امرتسر میں ٹرین نے پٹڑی پر بیٹھے افراد کو کچل دیا، 60 ہلاک


امرتسر: بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں پٹڑی پر بیٹھے افراد تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے، حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب دسہرے کے تہوار کے موقع پر لوگ پٹڑی پر بیٹھ کر راون کے پتلا جلائے جانے کا منظر دیکھ رہے تھے۔

رائٹرز نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد شہر کے جودا پھاٹک پر مذہبی تہوار ‘دسہرا’ کی تقریبات منانے میں مصروف تھی اور انہیں تیزرفتار ٹرین کی آمد کی خبر نہ ہو سکی۔ حادثے کے وقت 300 سے زائد افراد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اب تک 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اتنے ہی افراد مقامی اسپتالوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلی امرند سنگھ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے خود امرتسر پہنچ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں