سبز پتوں والی سبزیوں سے کریں بینائی کا تحفظ


سڈنی: اب آپ سبز پتوں والی سبزیاں کھائیں اور بنیائی کا تحفط کریں کیونکہ آسٹریلیا میں کی گئی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے بینائی کھونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ویسٹ میڈ انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل ریسرچ میں کی گئی اس تحقیق میں 2000 آسٹریلوی بالغان شامل تھے اور یہ 15 سالوں پر محیط تھی۔

تحیقیق میں کہا گیا ہے کہ سبزیوں میں پائے جانے والے نائٹریٹس سے میکولر کی خرابی سے تحفظ ملتا ہے، میکولر میں ہونے والی خرابی اندھے پن کی بنیادی وجہ ہے۔

ریسرچ ایسوسی ایٹ پروفیسربامنی گوپی ناتھ کا کہنا ہے کہ خوراک میں موجود نائٹریٹس کے بارے میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 100 سے 142 ملی گرام سبزیوں کے نائٹریٹس کھانے والے افراد میں نابینا ہونے کا خطرہ ایسے افراد کی نسبت بہت کم ہو جاتا ہے جو ایسی سبزیاں نہیں کھاتے۔

تحقیق کے مطابق 100 ملی گرام پالک میں 20 ملی گرام نائٹریٹ ہوتے ہیں جبکہ اسی مقدار کے چقندر میں 15 ملی گرام نائٹریٹس موجود ہوتے ہیں اسی لیے جو لوگ 142 ملی گرام نائٹریٹس سے زیادہ کھاتے جس کا انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

تحقیق میں نائٹریٹس کا عمر بڑھنے کی وجہ سے ہونے والی بینائی میں کمی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ یہ ریسرچ جرنل آف اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس میں شائع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں