اظہرعلی 300 رنز سے نہیں، رن آوٹ سے مشہور ہوئے، سرفراز


ابو ظہبی: پاکستان کے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اظہر علی اپنی ٹرپل سنچری سے اتنے مشہور نہیں ہوئے جتنے ایک رن آوٹ سے ہوئے۔

انہوں نے یہ بات آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں اظہر علی کے رن آوٹ پر ہونے پر بہت حیرت ہوئی، کرکٹ میں ایسے واقعات کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت پریشرمحسوس کر رہے تھے جس کی وجہ مسلسل ملنے والی شکست اور خراب پرفارمنس ہے اور یہ صرف اچھی پرفامنس سے ختم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے انضمام الحق کی زیر قیادت کام کرنے والی سلیکشن  کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے دو سالوں میں 15  نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹیم میں موقع حاصل کرنے والے تمام ہی کھلاڑیوں نے بہترین پرفارم کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی تھی، یہ رنز کے حساب سے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی جیت ہے۔


متعلقہ خبریں