اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا


اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف گیس صارفین کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس فکسڈ چارجز تین ہزار 600 روپے بڑھا دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں یہ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر چار ہزار 680 روپے کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح کمرشل صارفین، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کے لیے بھی گیس مہنگی ہو گئی ہے، ان کے فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے سے بڑھ کر پانچ ہزار 880 روپے کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ برف بنانے والے کارخانوں کے لیے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی اداروں کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی ہے۔

رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت مختلف فلاحی اداروں کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔


متعلقہ خبریں