ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر تین نوجوان جاں بحق

فوٹو: فائل


راولپنڈی: حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر تین نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ پنڈی ڈویژن میں مدینہ الحجاج اور نور ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ حادثہ کسی لیول کراسنگ پہ پیش نہیں آیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثہ کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ ، درد اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ریل کی پٹڑی کو بطور گزرگاہ استعمال نہ کریں اور اسے عبور کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

ماضی میں بھی ریلوے کی پٹری عبور کرتے ہوئے کئی حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں بے شمار معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شعور اور آگہی دینے کے لیے موثر انداز میں ایک ملک گیر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں