غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ، 115 فلسطینی زخمی


غزہ: ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 115 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی سرحد پر فلسطینی شہری احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے  جس کے نتیجے میں 115 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اب سے کچھ ہفتے قبل بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچوں سمیت پانچ  فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس سال مارچ سے اب تک جاری اسرائیل مخالف احتجاجوں میں 217 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ تازہ واقعہ میں مزید افراد کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے یہ کوئی پہلا فائرنگ کا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے کوئی واقعات پیش آچکے ہیں جبکہ عالمی سطح پر بھی اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں  کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی اس کی تائید کی ہے لیکن اسرائیل کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

 


متعلقہ خبریں