آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے اہم ہے، موڈیز

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے اہم ہے، موڈیز|humnews.pk

اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا معاشی پروگرام پاکستانی معیشت کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے پاس دو ماہ کی درآمدات کے لیے بھی زرمبادلہ کے ذخائر موجود نہیں ہیں تاہم حکومت کے منی بجٹ سے خسارے میں معمولی سی کمی ہو گی۔

موڈیز نے سی پیک سے متعلق کہا کہ ان منصوبوں کے تحت لیے گئے قرضوں سے پاکستان کی مالیاتی ادائیگیوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے پچھلے پروگرام کے نتیجے میں توازن ادائیگی عدم استحکام کا شکار ہوا تھا لیکن اس بار اس سلسلے میں صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

موڈیز کے مطابق اگلے سال سکوک اور یورو بانڈ ز کی مد میں ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں اورعالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل زیادہ رہے گا جو ملکی معیشت کے لیے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔

واضح رہےعالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے نزدیک آئی ایم ایف کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ جیسے ہی آئی ایم ایف کسی ملک کے ساتھ معاشی پروگرام کا معاہدہ کرنے کا اعلان کرتا ہے تو یہ ادارے فوری طور پراس ملک کی ریٹنگز بہتر کردیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں