انسانی حقوق پر بہترین رپورٹنگ کا ایوارڈ ہم نیوز کے نام


 اسلام آباد: ہم نیوز نے مثبت اور تعمیری صحافت میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے ہم نیوز پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کو سینٹر آف ایکسی لینس جرنلزم نے انسانی حقوق پر بہترین رپورٹنگ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ایوارڈ شو میں حسنین چوہدری کی انسانی اسمگلنگ پر رپورٹ کو بہترین رپورٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے حسنین چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کا حصول ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیوز کے لیے کام کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سینئر صحافیوں کے علاوہ سی آئی، آئی سی آر سی، سی ای جئے اور آئی بی اے کے ذمےدار شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں