ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں خشک سردی کی لہرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا کا دباؤ معمول کے مطابق رہے گا اور کم سے کم درجہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ غروب آفتاب کے بعد سردی میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

پنجاب میں ضلع بھکر گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 31، 30، 32 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان،ہنگو اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں جھل مگسی گرم ترین مقام رہے گا جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سبی، کوئٹہ اور نوشکی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 42، 25 اور39 رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، سکھر 36 اور حیدر آباد کا 37 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں