ضمنی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا



اسلام آباد: پاکستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل بروز اتوار ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں میں الیکشن ہوں گے اور تینوں حلقوں میں فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز این اے 247 پی ایس 111 اور پی کے 71 میں انتخابات ہوں گے اور امن وامان کی صورتحال  برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے ہیں اور آفیسر انچارج کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر کارروائی کر سکے گا۔

21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فوج 19 تا 22 ستمبر تک تعینات رہے گی۔

الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت پولنگ ڈے سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کی پابند ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دوسال قید اورایک لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملازمین دو شفٹ میں کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں