امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے رہینگے، آرمی چیف


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

قطری وزیر خارجہ نے ہفتے کو وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد بن عبدالرحمان گزشتہ روز اپنے ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں