عالمی ادارہ صحت کی پنجاب میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے پیشکش


لاہور: عالمی ادارہ صحت کے وفد نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تعاون کی پیشکش کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد سے ملاقات کے دوران عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیومن ریسورس ڈاکٹر ماریو رابرٹو انسانی وسائل کی ترقی کے لیے مستقبل میں محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ کام کریں گے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے عالمی ادراہ صحت کی اس پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انسانی وسائل کو ترقی دینے کے لیے عالمی ادراہ صحت کی جانب سے پنجاب بھر میں ایچ آر ایچ آبزرویٹریز قائم کی جائیں گی، اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او صحت کی اسٹرٹیجک فریم ورک میں بھی تعاون کرے گا۔

وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی صحت کے شعبے میں کئے گئے کاموں کو سراہا، ان کا کہنا تھا عالمی ادارہ صحت پہلے ہی پنجاب میں صحت کے شعبے میں بے پناہ خدمات انجام دے رہا ہے، یاسمین راشد نے مزید کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی صحت کے اہداف کے حصول حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ملاقات کے موقع پرماہر ہیومن ریسورس ڈاکٹر ماریو رابرٹو کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں ہیلتھ ہیومن ریسورسز کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کرچکا ہوں، اپنی پوری کوشش کروں گا کہ پنجاب میں بھی انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحتوں کا استعمال کر سکوں۔


متعلقہ خبریں