پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ کے دوران 912 پوانٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن مارکیٹ 38 ہزار468 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔ جمعہ کے روز مارکیٹ میں 448.02  پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں  کل 99 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ کے دوران 135 ارب روپے بڑھ گئی اور کاروبار ی ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ کیپ 7 ہزار840 ارب روپے ہوگئی۔

اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے آخری تین دن مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا۔  فرٹیلائیزر سیکٹر کے اچھے فنانشل رزلٹ آنے پر سیکٹر کے شٗیرزمیں بہت زیادہ کاروبار ہوا جس کی وجہ سے ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

اسی طرح سیمنٹ کی فروخت کے حوالے سے دوسرے کوارٹر کے حوصلہ افزاء اعداد و شمار پر سیمنٹ کمپنیوں کے شئیرز میں بھی کافی کاروبار دیکھا گیا۔

اسی طرح تیل اور آٹو سیکٹر نے بھی اس ہفتہ کے کاروبار میں تیزی کے رجحان میں اپنا کردار ادا کیے۔


متعلقہ خبریں