50 لاکھ گھروں کی تعمیر، تین ممالک کی دلچسپی


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کے بعد تین مختلف ممالک نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے‘ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں مختلف ممالک کی جانب سے گھروں کی تعمیر کی پیشکش پر غوروفکر جاری ہے جب کہ حکومت کی جانب سے سات شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کے مطابق اسلام آباد کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کیا جاچکا ہے جب کہ اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس ڈیڑھ لاکھ لوگ بھی رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فیڈریشن کے پاس رجسٹرڈ لوگوں سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ نئے پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے گھروں کو پرائیویٹ سیکٹر ہی تعمیر کرے گا تاہم حکومت زمین دے گی اور کمرشل بینکوں کو بھی معاملات میں شامل کیا جائے گا لیکن گھروں کی قیمت حکومت ہی طے کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔


متعلقہ خبریں