ورلڈ باکسنگ کونسل: پاکستان کو اریبک زون کی صدارت مل گئی

ورلڈ باکسنگ کونسل: پاکستان کو اریبک زون کی صدارت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ورلڈ باکسنگ کونسل(ڈبلیو بی سی) نے پاکستان کو اریبک زون کی صدارت کے لیے نامزد کرتے ہوئے سید نعمان شاہ صدر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

اریبک زون میں پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور اومان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

ڈبلیو بی سی کی جانب سے برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان پاکستان کے پروموٹر نامزد کیا گیا ہے۔

پروفیشنل باکسنگ لیگ کے صدر نعمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے یہ اعزاز ملنے کے بعد خطے میں کھیل کے قوانین بنا سکے گا۔

پاکستان میں باکسنگ کے مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھیل دنیا کے 168 ممالک میں کھیلا جاتا ہے اور چند مہنوں کے اندر پاکستان سے بھی چیمپئن باکسرز نکلنا شروع ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں