شہریار آفریدی کا تھانہ کورال کا اچانک دورہ

شہریار آفریدی کا تھانہ کورال کا اچانک دورہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے تھانہ کورال میں بارہ اور تیرہ سال کے بچوں کو حوالات میں بند کرنے پر پولیس افسران کی سرزنش کی۔

شہریار خان آفریدی نے تھانہ کورال میں چھاپہ مارا تو حوالات میں کم عمر بچے بند تھے جس پر انہوں نے وہاں پر موجود عملے پر برہمی کا اظہار کیا اور سینئر پولیس افسروں سے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی۔

عام شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے ناراضی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے تھانہ کورال کی حوالات میں منشیات فروشی کی خبروں کا نوٹس بھی لیا اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

شہریارخان آفریدی نے وزارت کا چارج سنبھالتے ہی جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں کے اچانک دورے شروع کر دیے تھے جس کے بعد دونوں شہروں کی پولیس کے رویے میں بہتری آنے لگی ہے۔


متعلقہ خبریں