مرتضیٰ بھٹو کی قربانی پرائم منسٹر نے کرائی، غنویٰ بھٹو


لاڑکانہ: چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) غنوی بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ میر مرتضی بھٹو کے قتل میں پرائم منسٹر ہاؤس کی مرضی شامل تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرتضی بھٹو کو پرائم منسٹر کی مرضی پر شہید کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  پرائم منسٹر نے مرتضی بھٹو کی قربانی کرائی۔

گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرمرتضیٰ کو عالمی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل، واجد درانی، آغا سراج درانی اور شاہد حیات مرتضی بھٹو قتل کیس کی سازش میں ملوث ہیں۔

چیئرپرسن پی پی پی (شہید بھٹو) نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو نے محترمہ بے نظیر کو حزب اقتدار کے بجائے حزب اختلاف میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

غنویٰ بھٹو نے دعویٰ کیا کہ میر مرتضی کو بے نظیر بھٹو نے مذاکرات کے لیے پرائم منسٹر ہاؤس بلوایا تھا جس پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا اور روکا تھا مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے۔

چیئرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ہونے والی ملاقات میں اصولوں پر کوئی بات نہیں ہوئی اور صرف کہا گیا کہ خاموش رہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر مرمرتضیٰ بھٹو نے کہا کہ میں خاموش رہوں اور آپ کچھ  بھی کرتے رہو تو یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

غنویٰ بھٹو کے مطابق اس کے بعد ملاقات ختم ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں