سپریم کورٹ کا ڈیمز کی تعمیر کا اقدام خوش آئند ہے، حمزہ شہباز


اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ڈیمز کی تعمیر کا اقدام خوش آئند ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کی تعمیر ضروری ہے، پانی کا مسئلہ نہایت اہم ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہماری آئندہ نسلوں کیلئے پانی کے ذخائر بہت ضروری ہیں، بھاشا ڈیم 12 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم بن جاتا تو سستی بجلی پیدا ہوتی لیکن یہ منصوبہ سیاست کی نذر ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 48 ہزار ایکڑ اراضی خریدی، نواز شریف کے ہمراہ میں خود گلگت بلتستان گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دشمن ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کو پیاسا ماریں لیکن پاکستان اور ڈیمز کے معاملے پر ہم سب اکٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں