سعودی عرب میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب


ریاض : سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، دمام، الاحسا اور باحہ میں طوفانی بارش سے رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں۔

سعودی عرب کے ریسکیو ادارے کے مطابق بارش کے پانی میں بہہ جانے والی گاڑیوں سے لوگوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب میں بارش سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔

موسلادھار بارش کے نتیجے میں موسم سرد ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں