مظفرآباد کی عثمانیہ مسجد، ترک فن تعمیر کا شاندار نمونہ


مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں قائم عثمانیہ مسجد ترک فنِ تعمیر کا ایک نایاب نمونہ ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے واقع
اس مسجد کو اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ مسجد ان عمارتوں میں شامل ہے جو تباہ کن زلزلے کے بعد ترک حکومت کی جانب سے بنا کر دی گئی تھیں۔ عثمانیہ مسجد کو صرف چھ ماہ کے مختصر عرصے میں تعمیر کیا گیا تھا۔

اس مسجد کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے ترکی میں موجود مساجد کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔

مسجد کے اندر موجود منبر بھی ترک طرزِ تہذیب کے مطابق اونچا بنایا گیا ہے، مسجد کی دیواروں پر خوبصورت کشیدہ کاری بھی ترک دستکاروں نے ہی کی ہے۔

اس کے علاوہ مسجد کے درمیان لگایا گیا اونچا  فانوس اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کر دیتا ہے۔ مسجد کی کھڑکیوں پر لگے رنگ برنگے شیشے بھی ترکی سے  منگوائے گئے۔

اس مسجد کی تعمیر میں نمایاں بات یہ بھی ہے کہ اس کی مکمل تعمیراور تزین و آرائش ترکی سے آئے افراد نے کی ہے۔

عثمانیہ مسجد کا افتتاح 2009 میں اس وقت کے ترکی کے وزیراعظم اور موجود صدر رجب طیب اردوان نے کیا تھا۔

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بنی اس مسجد میں روزانہ سیکنڑوں افراد نماز ادا کرتے ہیں، مسجد میں کل تین ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں