امریکہ کا روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے معاہدہ ختم نہ کرنے پر سابق صدر باراک اوباما پر بھی تنقید کی اور کہا کہ معلوم نہیں صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی مشیر جان بولٹن اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے اور روسی حکام کو میزائل معاہدے پر امریکی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

روس امریکا معاہدہ

دونوں ملکوں کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ 1987 میں ہوا،  معاہدے کے تحت فریقین درمیانی رینج کے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچ نہیں کر سکتے۔


متعلقہ خبریں