ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہےگا


اسلام آباد: موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں اسکردو سر فہرست رہا جہاں درجہ  حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگلے تین دنوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


متعلقہ خبریں