افغانستان میں دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

افغانستان میں حملے، 150 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ننگرہارکر کے ضلع آچن میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرا گئی جس کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

آچن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔

ہفتے کو افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جس میں سے 17 شہری، دس پولیس افسر اور ایک فوجی افسر شامل تھا۔ افغان حکام کے مطابق پورے ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے 200 سے زائد حملے کیے گئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے انتخابی عمل کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور تمام تر کارروائیاں طالبان کی جانب سے کی جا رہی ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے 31 طالبان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان میں آج انتخابات کے دوسرے روز بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں جب کہ ننگرہار کے ضلع آچن میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں