نون لیگ حکومت کے ہیلتھ کارڈز پر سہولت میسر نہ ہونے کا انکشاف


لاہور: مسلم لیگ نون حکومت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے ہیلتھ کارڈز تو جاری کیے لیکن پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہ آسکیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ نون حکومت کا کارنامہ بے نقاب کر دیا۔ مسلم لیگ نون کی حکومت کے جاری کردہ ہیلتھ انشورنس کارڈز کے حقائق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد منظر عام پر لے آئی ہیں۔

مسلم لیگ نون نے چار اضلاع میں ہیلتھ کارڈ جاری کیے تھے لیکن ہیلتھ کارڈ پر نہ تو سروس کا اجرا ہوا اور نہ ہی انشورنس کمپنی کو پریمیم جاری کیا گیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان سمیت چار اضلاع میں عوام کو ہیلتھ کارڈز تو جاری کیے گئے لیکن صحت کی سہولیات میسر نہیں آئیں۔ جب کمپنوں کو پریمیم جاری نہ ہو اور سروس کا بھی اجرا نہ ہوتو ان کارڈز کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے دیگر تین اضلاع لودھراں، بہاولپور اور وہاڑی میں بھی عوام کو کارڈز جاری کیے گئے لیکن پریمیم قرض چھوڑ دیا گیا۔ مسلم لیگ نون کے دور کا واجب الادا پریمیم 68 کروڑ روپے ہے جو اب موجودہ حکومت کو ادا کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں